عمران خان کی ٹیلیفون کال لیک ہو گئی

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور ٹیلیفون کال ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی! ریکارڈ کی گئی کال میں عمران خان ملتان کی روحانی شخصیت سے بات کرتے سنائی دیتے ہیں! ٹیلی فونک گفتگو کے دوران روحانی شخصیت کی جانب سے عمران خان کے لئے نیک تمناوں اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا! بات چیت کے دوران روحانی بزرگ کی جانب سے عمران خان کو وظیفے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی اور عہد لیا گیا کہ وہ کثرت سے درود شریف کا ورد جاری رکھیں گے!عمران خان نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ وہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کر رہے ہیں, عمران خان نے بزرگ سے کہا کہ مقابلہ مشکل ہے اللہ توکل چل رہا ہوں, جو کچھ کر رہا ہوں وہ اللہ کے لئے ہے اور پاکستان میں تبدیلی کی جنگ لڑتا رہوں گا! واضح رہے کہ عمران خان روحانی شخصیات کے پیروکار ہیں اور بڑی بڑی روحانی شخصیات کے درباروں میں حاضری معمول کے مطابق جاری رکھتے ہیں! عمران خان کے ہاتھ میں اکثر نظر آنے والی تسبیح اور انگوٹھی بھی ایسی ہی اک روحانی شخصیت کی جانب سے بطور تحفہ میں دی گئی تھی

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین