شریف برادران نے رائیونڈ میں محفل میلاد سجا لی!

اسلام آباد (جاوید حسین) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائش گاہ رائیونڈ میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شریف برادران کی رہاش گاہ جاتی عمرہ میں رہائشگاہ کو خوبصورتی سے سجایا گیا جبکہ برقی قمقموں سے پوری رہائشگاہ کو منور کر دیا گیا۔ محفل میلاد میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،حمزہ شہباز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت علماءو مشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خوانوں نے رسول کریم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے اورملک کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین