نیشنل ٹی 20فائنل لاہور نے لاہور کو شکست دےدی  

نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل معرکہ لاہور بلیوز اور لاہور وائٹ کی ٹیموں کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور وائٹس پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 127رنز بنا سکی ۔لاہور وائٹس کی جانب سے سلمان بٹ 62جبکہ کامران اکمل نے 20رنز اسکور کئے۔

جواب میں لاہور بلیوز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں با آسانی پورا کر لیا۔لاہور بلیوز کی طرف سے انضام الحق کے بھتیجے امام الحق نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 59رنز اسکور کئے جبکہ محمد حفیظ 37رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

فائنل میچ میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ امام الحق کو شاندار کرکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوار ڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین باﺅلر عمید آصف جبکہ بہترین بیٹسمین کامران اکمل قرار پائے۔

میچ کی اختتامی لمحات میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی تقریر کے دوران شائقین کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے جانے سے بدنظمی کی صورت حال پیدا ہوئی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے کنٹرول کر لیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین