وزیر داخلہ احسن اقبال بھاگ نکلے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ان دنوں عوام کے غم و غصہ کے نشانے پر ہیں، ایسی ہی سنگین صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی 20 کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،۔ احسن اقبال کی آمد پر فائنل دیکھنے والے شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے اور گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ اس موقع پر راولپنڈی پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صورت حال کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی مگر صورت حال قابو سے باہر دیکھ کر احسن اقبال نے فوری واپسی کی راہ پکڑی اور اسٹیڈیم سے نکل پڑے،اس موقع پر اسٹیڈیم کے باہر موجود نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احسن اقبال کو دیکھتے ہی ایک بار پھر نعرہ بازی شروع کر دی۔وزیر داخلہ کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کسی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے انہیں بغیر کسی تاخیر اسٹیڈیم سے لے کر روانہ ہو گئے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین