سندھ میں موبائل فون سروس بند ہو گی

 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ سندھ کے تین بڑے شہر کراچی, حیدر آباد اور سکھر میں موبائل اور انٹر انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے گی! موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیا گیا! ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے جاری مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کے باعث 12 ربیع الاول کے دوران دہشتگردی کا خدشہ ہے جس کے باعث 3 بڑے شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رکھی جائے! مراسلہ کی کاپی پی ٹی اے کو بھجوا دی گئی ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا
مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین