ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا اعلان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ باکسنگ فیڈریشن نے قومی سطح پر خواتین باکسنگ مقابلے منعقد کروانیکا اعلان کیا ہے جس کے بعد قومی سطح پر مردوں کے بعد خواتین باکسرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے کے مطابق نیشنل باکسنگ چیمپین شپ 15سے 20جنوری تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں خواتین باکسرز ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی, باکسنگ چیمپین شپ میں خواتین کی 51, 60 اور 75 کلو گرام کی تین کیٹگریز میں مقابلے ہونگے جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے ملحقہ تمام یونٹس ایکشن میں دکھائی دینگے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین