نا اہلی کیس! عمران خان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (عباس شبیر) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے نئی حکمت عملی بنا لی، سپریم کورٹ سے نااہلی کی صورت میں پارٹی عہدوں سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا، ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کے اجلاس کے دوران عمران خان نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت نا اہلی کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، لیکن کسی ہنگامی صورت حال اور ممکنہ نا اہلی کی صورت میں اپنے عہدے سے الگ ہو جاوں گا

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیسز کا فیصلہ سپریم کورٹ محفوظ کر چکی ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں سنائے جانے کا امکان ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر عمران خان نااہلی کی صورت میں سیاست چھوڑنے کا اعلان میڈیا کے سامنے بھی کر چکے ہیں، دو روز قبل ہونے والے اہم اجلاس میں عمران خان نے واضح کیا کہ جن پارٹی رہنماوں کے خلاف نیب میں کرپشن کیسز ثابت ہوئے انکو بھی پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین