سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن،شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی، اور رومان رئیس زخمی ۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مختلف ٹیموں کے کئی اہم کھلاڑی زخمی ہو گئے جن کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار باولر اور پی ایس ایل میں سب سے کم رنز دینے والے کھلاڑی رومان رئیس باونڈری روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں رومان رئیس نے چوکا روکنے کی کوشش کے دوران ڈائیو لگائی مگر گراونڈ کی خراب صورت حال کے باعث ان کے گھٹنے پر چوٹ لگ گئی۔

رومان رئیس کو ایمرجنسی میں اسٹریچر پر ڈالتے ہوئے ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد کم سے کم 10سے 15دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث رومان رئیس کی آنے والے میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائتڈ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رومان رئیس کی انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے انہیں گھٹنے پر بیرونی دباو کا سامنا ہے چند دن آرام کے بعد دوبارہ کھیل سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے کپتان اور زلمی فینز کے سب سے پسندیدہ کھلاڑی ڈیرن سیمی بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف سپر لیگ کے دسویں میچ کے دوران باولنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور زمین پر گر پڑے۔چونتیس سالہ ڈیرین سیمی کومیڈیکل ٹیم کی جانب سے ہنگامی طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ڈیرن سیمی کو آرام کا مشورہ دیا گیا مگر میچ کے دران ٹیم کو ہارتا دیکھ کر ایک بیٹنگ کرنے میدان میں آ گئے۔ڈیرن سیمی نے تکلیف کے باوجود 4بالوں کا سامنا کرتے ہوئے 16رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلوا دی

میچ کے بعد ڈیرن سیمی کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایم آئی آر رپورٹ کے بعد ان کی انجری کی نوعیت سامنے آئے گی۔ڈاکٹرز کے مطابق انجری نارمل ہوئی تو کم سے کم ایک ہفتہ اور سنجیدہ انجری کی صورت میں 15دن تک آرام کرنا ہو گا۔

کراچی کنگز کے اسٹار آل راونڈر اور پی ایس ایل کے سب سے پسندیدہ کھلاڑی شاہد خان آفریدی بھی گھٹنے کی انجری کے باعث ہسپتال پہنچ گئے،لاہور قلندرز کے خلاف کھیے گئے میچ کے دوران باولنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو گھٹنے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی ۔باولنگ کے دوران وہ بار بار گھٹنے کی شدیدتکلیف محسوس کرتے دکھائی دیئے۔

میچ مکمل ہوتے ہی انہیں بھی ایم آر آئی کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ ک ے بعد انہیں ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعدشاہد آفریدی کوجمعہ کی شام کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والے میچ کا حصہ نہیں بنایا گیا

 

شائقین کرکٹ آئندہ کچھ میچز کے دورن اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ سپر لیگ کے پلے آف راونڈ تک تمام زخمی کھلاڑی میچز کھیلنے کے لئے فٹ ہو جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین