پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا پہلی بار فاتحانہ آغاز ۔

پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز ،ایونٹ کے دوسرے میچ میں با آسانی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو19رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کراچی کنگز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 34رنز بنائے گئے ، شین واٹسن نے اپنی ہی بال پر اوپنر ’جو ڈینلے‘ کو رن آؤٹ کر کے چلتا کیا۔

 

بابر اعظم اور خرم منظور نے عمدہ پارٹنر شپ کے ذریعے اسکور 57رنز پر پہنچایا، بابر اعظم راحت علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔خرم منظور بھی تیز کھیلنے کی کوشش میں 83رنز پر انور علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے،بیٹسمین کولن انگرام اور روی بوپارہ نے اننگ کو جارحانہ انداز سے آگے بڑھاتے ہوئے اسکور 132رنز پر پہنچا یا تو روی بوپارہ24رنز بنا کر انور علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کولن انگرام نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے21بالوں پر41رنز بنائے او ر راحت علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے

بعد میں آنے والے بیٹسمین شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد رضوان اور محمد عرفان وکٹ پر نہ رک سکے اور ایک ایک کر کے تمام کھلاڑی پولین لوٹ گئے،۔ مقررہ 20اوورز میں کراچی نے کوئٹی گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے لئے 150رنز کا ہدف دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے کولن انگرام41اور روی بوپارہ24رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،شین واٹس نے 3 ،انور علی اور جے سی آرچر نے 2,2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جواب میں اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمین لمبی شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے،اسد شفیق 2 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے، شین واٹسن بھی 1اسکور بنا کر رن آوٹ ہو گئے،خطرناک کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی مزاحمت نا کر سکے اور 6اسکو ربنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عمر امین اور ریلی روسو نے اننگ کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنر شپ قائم کی اور اسکور 44رنز پر پہنچایا تو ریلی روسو بھی پویلئن لوٹ گئے،عمر امین نے نئے آنے والے بیٹسمین محمد نواز کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا مگر 31رنز کے انفرادی اسکور پر عمر امین بھی آوٹ ہو گئے۔محمد نواز نے جاراحانہ اننگ کھیلتے ہوئے تیز رفتار 31رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے۔

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی اننگ کو نہ سنبھال سکے اور 7ارنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔بعد میں آنے والا کوئی کھلاڑی کریز پر نہ ٹھہر سکا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مقررہ بیس اورز میں 130رنز ہی بنا سکی۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور عرفان جونیئر نے 2, 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولن انگرام کو پلئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے 21بالوں پر 41رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین