آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو سال بعدآسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شہروں کا اعلان کردیا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کی میزبانی کے لئے آسٹریلیا کے 8 شہروں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں میلبرن، ایڈیلیڈ، برسبین،کینبرا،،جی لونگ،ہوبارٹ ،پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔

 

خواتین اور مردوں کے فائنل میچز کی میزبانی تاریخی اہمیت کے حامل میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ کو سونپی گئی ہے۔

مردوں کا ایونٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائیگا جس میں 16 ٹیمیں شامل ہونگی۔خواتین کا ٹورنامنٹ 21 فروری سے 8 مارچ 2020 تک کھیلا جائیگا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی

 

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کی میزبانی کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے،اس سلسلے میں گراونڈز کی تزئین و آرائش سمیت تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین