افغانستان کرکٹ ٹیم انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

اسلام آباد (ذیشان قیوم ) فغانستان کی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو 202 رنز سے شکست دی۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو نو رنز بنائے۔

افغانستان کے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کیں، رحمت اللہ گورباز69 ابراہیم زردان 68 بہیر شاہ 66 اور عظمت اللہ عمرزئی 66 رنز بناکر آ وٹ ہوئے۔

جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم انتیس ویں اوور میں ایک سو سات رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے مجیب زادران اور قیس احمد نے کیوی انڈر 19 ٹیم کے چار چارشکار کیے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین