پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

( ذیشان قیوم ) پاکستان میں شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت بیس درہم، چالیس، ستر اورایک سو پچاس درہم تک رکھی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں صرف شارجہ میں ہونیوالے میچزکی ٹکٹیںآن لائن فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں۔دبئی کے میچز کی ٹکٹیں بھی جلد آن لائن دستیاب ہونگی۔ سپر لیگ کاتیسرا ایڈیشن بائیس فروری سے پچیس مارچ تک کھیلا جائے گا۔


ایونٹ کے دو پلے آف میچز لاہور میں ہونگے جبکہ فائنل پچیس مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین